بھٹکل 12/جنوری (ایس او نیوز) یہاں سکینڈ پٹرول پمپ کے قریب ایک راہ چلتی خاتون سے لاری کی ٹکر میں خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلور پرائیویٹ اسپتال میں شفٹ کیا گیا ہے۔
زخمی خاتون کی شناخت بھٹکل جامعہ آباد کی رہنے والی آمنہ ڈڈّی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ خاتون ایک ڈاکٹر کے پاس معائنہ کرنے کے لئے جامعہ آباد سے سکینڈ پٹرول پمپ کے قریب واقع ایک کلینک جارہی تھی کہ اس دوران ایک ٹپر لاری اس سے ٹکراگئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری اُسے سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں سے زائد علاج کے لئے مینگلور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔